زاہد سلطانی کی زیر صدارت پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کا ماہانہ اجلاس

بدھ 11 نومبر 2015 13:59

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت زاہد سلطانی منعقد ہواجس میں میں تمام ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث آئے جس کے تحت تمام ممبران و عہدیداران کی متفقہ رائے سے پریس کلب میں عدم دلچسپی کے باعث راجہ محمد بنارس اور مناظر ہاشمی کی رکنیت کو خارج کر دیا گیا اجلاس میں زاہد سلطانی ، زاہد عباس عباسی ، اظہر محمود کھوکھر، حافظ جاوید مغل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحافیوں کے مسائل حل کیے جائیں حکومت کی جانب سے صحافیوں کو رہائشی کالونیاں نہ ملنا صحافیوں کے ساتھ نا انصافی ہے صحافی بلا معاوضہ ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں عوام کے مسائل اجاگر کرتے ہیں اور عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچاتے ہیں حکومت کا بھی فرض ہے صحافیوں کے مسائل کا خیال رکھے انھوں نے صحافیوں کے ایوارڈ کے حوالہ سے کہا کہ صحافیوں کو ایوارڈ ان کی کارکردگی کی بناء پر دےئے جائیں اجلاس میں صحافیوں نے وزیر حلقہ محمد مطلوب انقلابی سے بھی مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے پاسبان پریس کلب کے لیے اعلان کردہ ایک لاکھ روپے پریس کلب کو دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں آخر میں اعزازی ممبر کاشف مغل کی درخواست پر 3 ماہ بعد ان کو مستقل رکنیت دے دی گئی ۔