وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کا شایان شان استقبال کیا جائے گا، پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ میں سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے، بلوچ میں ہونے والے تعمیروترقی کے کاموں کا سہرا پیپلز پارٹی کے سرجاتا ہے

پیپلز پارٹی چھتریڑی حلقہ بلوچ کے رہنماؤں سردار محمد اقبال خان اور سردار عبدالمجید کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 11 نومبر 2015 14:00

بلوچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی چھتریڑی حلقہ بلوچ کے رہنماؤں سردار محمد اقبال خان اور سردار عبدالمجید نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا شایان شان استقبال کیا جائے گا، پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ میں سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے، بلوچ میں ہونے والے تعمیروترقی کے کاموں کا سہرا پیپلز پارٹی کے سرجاتا ہے،12نومبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن میں کارکنان پی پی حلقہ بلوچ کا ایک جم غفیر شریک ہوکر یہ ثابت کرتے گا کہ پیپلز پارٹی بلوچ میں منی لاڑکانہ کی مانند ہے،حلقہ بلوچ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا حلقہ رہا ہے اور رہے گا،بلوچ کے عوام نے ہردور میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا،گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ بلوچ عوام نے حلقہ سے ایک بار کرنل منشاء خان اور چار بار سردار اختر حسین ربانی کو نمائندہ بناکر اسمبلی میں بھیجا جنھوں نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ تعمیروترقی کی،سردار فہیم اختر ربانی اپنے والد محترم سردار اختر حسین ربانی مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی تعمیروترقی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں،بلوچ کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے ان کی قیادت میں متعدد منصوبہ جات جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،آزادکشمیر میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں،مخالفین کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی،پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے برسراقتدار آئے گی۔