اسلام آباد بوائز اور گرلزبیڈمنٹن ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز شروع ہوگئے

بدھ 11 نومبر 2015 14:07

اسلام آباد بوائز اور گرلزبیڈمنٹن ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہمتام اسلام آباد بوائز اور گرلزبیڈمنٹن ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلزپاکستان سپورٹس بورڈ کے روڈھم ہال میں شروع ہوگئے ،اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے روز 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیااورٹرائلز دو روز تک جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی منتخب ٹیم 16 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی بین الصوبائی گرلز انڈر16- اور بوائز انڈر17- بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، اصغر نیازی نے کہا کہ ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور کھلاڑیوں کا چار روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔