پاک بھارت سیریز ،گیند حکومت کے کورٹ میں ہے ‘راجیو شکلا

بدھ 11 نومبر 2015 14:10

پاک بھارت سیریز ،گیند حکومت کے کورٹ میں ہے ‘راجیو شکلا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق نائب صدر اور انڈین پریمیئر لیگ کے سربراہ راجیوشکلا نے کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز حکومت کی اجازت سے مشروط ہے ۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، پاک بھارت سیریز سے متعلق کئی تجاویز موجود ہیں لیکن جب تک حکومت کی جانب سے گرین سگنل نہیں مل جاتا ، سیریز نہیں ہوسکتی۔راجیوشکلا نے کہا کہ بھارتی بورڈ ہمیشہ سے اس بات کا خواہشمند رہا ہے کہ سیریز ایک دوسرے کی سرزمین پر ہو لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان میں کھیلنا ناممکن ہے، بھارتی بورڈ تھرڈ آپشن پر یقین نہیں رکھتا۔