یونس خان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کرنے لگے

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اعلان کرسکتے ہیں ‘ذرائع

بدھ 11 نومبر 2015 14:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) یونس خان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اعلان کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر بیٹسمین کی ون ڈے سلیکشن پر پہلے ہی کئی تنازعات ہوچکے ہیں اس لیے وہ ان تنازعات کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔یونس خان نے 264 ایک روزہ میچز میں 7440 رنز بنارکھے ہیں۔31کی اوسط سے رنز بنانے والے یونس خان نے سات سنچریز اور 48ففٹیاں بھی بنائیں۔مگر گزشتہ سات سالوں میں وہ صرف دو سنچریز اسکور کرسکے ہیں۔ان کی یہی فارم تنازعات کا باعث بنی تھی۔

متعلقہ عنوان :