آل راؤنڈر شعیب ملک ایک اور اعزاز کے حصول کے قریب پہنچ گئے

بدھ 11 نومبر 2015 14:14

آل راؤنڈر شعیب ملک ایک اور اعزاز کے حصول کے قریب پہنچ گئے

ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ایک اور اعزاز کے حصول کے قریب پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 33سالہ آل راؤنڈر کو ون ڈے کرکٹ میں 6000رنز مکمل کرنے کے لیے محض 10رنز درکار ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف آج شیڈول پہلے ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کر کے انضمام الحق (11701) ،محمد یوسف (9554) ،سعید انور (8824)،شاہد آفریدی (8027)، جاوید میانداد (7381) ،یونس خان (7240)،سلیم ملک (7170)اور اعجاز احمد (6564) کے بعد 9ملکی کرکٹر بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

شعیب ملک اب تک 227ون ڈے میچز میں 34.62کی اوسط سے 5990رنز سکور کررکھے ہیں جس میں 8سنچریاں اور 34نصف سنچریاں شامل ہیں ۔