19نومبر کو بھی غیور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ہر طرف شیر کے جیتنے کی آوازیں بلند ہونگی ‘شاہد رفیق اعوان

بدھ 11 نومبر 2015 14:15

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں زبردست کامیابی عوام کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اپنے اعتماد کا اظہار ہے،انشاء اللہ 19نومبر کو بھی غیور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ہر طرف شیر کے جیتنے کی آوازیں بلند ہونگی ، جھوٹ پر مبنی سیاست کرنیوالے مخالفین اپنا بوریا بستر گول کر لیں انکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہونے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ صاف شفاف منصفانہ الیکشن کر وانے کا سہرا مسلم لیگ ن کی حکومت کے سر ہے عوام نے جس طرح پہلے مرحلہ میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے ان کے شیروں کو کامیاب کروایا ،نشاء اللہ19نومبر کو بھی اسی طرح ہر پولنگ سٹیشن سے شیر کی جیت ہو گی،انہوں نے کہاکہ ہماری عوامی خدمت وٹروں کے سامنے ننگی تلوار کی طرح ہے اسی لئے عوام نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے مخالفین کو رد کردیا ۔