تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے‘ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی

بدھ 11 نومبر 2015 14:15

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث کے رہنما حاجی نذیر انصاری،جماعت اسلامی کامونکے کے امیر ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،سماجی رہنما محمد سعید اختر ڈار اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کامونکے کے نائب امیر حاجی ذوالفقار احمد ڈار نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ اور منتخب لوگوں سے اپنے محبوب ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کا کام لیتا ہے،انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔