کسی صورت بھی کھوئیرٹہ کی عوام کوغیروں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتا‘چوہدری محمد رفیق

بدھ 11 نومبر 2015 14:16

کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نے کہاہے کہ میں کھوئیرٹہ کے غیوراورباشعورلوگوں کاشکریہ اداکرتاہوں کہ جنہوں نے قائدکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کاشانداروتاریخی استقبال کیااورہمارے جلسے میں شریک ہوئے،کھوئیرٹہ کی غیور،باغیرت اورجرات مندعوام کوسلام پیش کرتاہوں کھوئیرٹہ میرااپناعلاقہ ہے،کھوئیرٹہ میراگھرہے،کھوئیرٹہ کے باسی ،کھوئیرٹہ کی عوام کے دکھ میرے دکھ ہیں میں کسی صورت بھی کھوئیرٹہ کی عوام کوغیروں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتاکھوئیرٹہ کے عوام کی خوشحالی،ترقی اوربہتری کے لیے اپنی جان تک قربان کردونگا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر صحت و امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رفیق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ کھوئیرٹہ کی عوام نے ہمیشہ میراساتھ دیااورغیرت وجرات کامظاہرہ کیاعوام کواس بات کایقین دلاتاہوں کہ کھوئیرٹہ کی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لیے جس قدربھی ممکن ہوامیں اپنابھرپورکردار اداکرونگا جس طرح کھوئی رٹہ کی عوام نے جلسہ کامیاب کیااورجلسے میں ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اسی طرح آمدہ الیکشن میں کھوئیرٹہ کی غیور،باشعوراورجرات مندعوا م تحریک انصاف کے امیدوار کو و وٹ دے کرکامیاب کرواکراسمبلی میں بھیجی گی کھوئیرٹہ کے لوگوں کے دکھ میرے دکھ ہیں کھوئیرٹہ کے لوگوں کی پریشانیاں میری پریشانیاں ہیں کھوئیرٹہ کے مسائل میرے مسائل ہیں اوران کوحل کرنے کے لیے آخری حدتک جاؤنگا چوہدری محمد رفیق نےئر نے کہاکہ جعلی فصلی بٹیرے،دو نمبرلیڈرووٹوں کے لیے اب گھرگھرگھوم رہے ہیں لیکن اب ان کوووٹ نہیں ملیں گے عوام کوپتہ ہے کہ کون کھوئیرٹہ کے مسائل حل کرسکتاہے کون کھوئیرٹہ کی تعمیروترقی کرسکتاہے کھوئیرٹہ کی عوام جانتی ہے کہ کون ان کے دکھوں کامداواکرسکتاہے انہوں نے کہاکہ آمدہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرتے ہوئے حکومت بنائے گی اوراقتدارمیںآ کراہلیان کھوئیرٹہ کے مسائل حل کریگی قائدکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی کاوشوں سے اس وقت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے لوگ جوق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اورالیکشن سے پہلے کئی نامورسیاستدان، ایم ایل اے اوروزراء پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرینگے آنے والاوقت تحریک انصاف کاہے چوروں،ڈاکوؤں،لٹیروں کوکہیں جگہ نہیں ملے گی۔