مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بیلا روس کے وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 نومبر 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف سے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف سے ملاقات کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ‘ خطے کی صورتحال‘ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیلا روس کے وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان کی طرف سے شاندار میزبانی پر سرتاج عزیز کا شکریہ ادا کیا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بیلا روس کے کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں بیلا روس کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :