بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف پاکستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

بدھ 11 نومبر 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف پاکستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، وزیر مہمان داری عبدالقادر بلوچ نے نور خان ایئربیس پرمعزز مہمان اور بیلا روس کے وفد کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔بیلا روس کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے 18سمجھوتوں پر دستخط کئے۔وزیر مہمان داری عبدالقادر بلوچ نے نور خان ایئربیس پرمعزز مہمان اور بیلا روس کے وفد کو رخصت کیا۔ اس موقع پر آندرے کوبیکوف کو ان کے دورے کے تصویری البم بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :