آصف زرداری کی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ‘ فیصلہ محفوظ ، 24 نومبر کو سنایا جائیگا

بدھ 11 نومبر 2015 14:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ‘ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 نومبر کو سنایا جائیگا۔ بدھ کو احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر اورنگ زیب عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کا گواہ جواد احمد مرزا پھر عدالت پیش نہ ہوسکا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی افسر کی فوری طلبی کا حکم دیدیا۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘ سابق صدر آصف علی زرداری کی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 24 نومبر کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :