Live Updates

عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز 15نومبر سے کر یں گے ‘ذرائع

بدھ 11 نومبر 2015 14:34

عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز 15نومبر سے کر یں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے سر براہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مہم کا آغاز 15نومبر سے کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان اور تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور میانیوالی میں بلدیاتی انتخابی امیدواروں کے جلسوں سے خطاب کر یں گے جس کیلئے تحریک انصاف کے متعلقہ عہدیداروں نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے دور ہ کو کا میاب بنانے کیلئے تیاریوں کو آغاز کر دیا ہے جبکہ میانیوالی کے بعد عمران خان پنجاب کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کر یں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات