اسلام آباد ‘ اٹلی جانے والے مسافر کے سامان سے 750گرام ہیروئن برآمد ‘ ملزم گرفتار

بدھ 11 نومبر 2015 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے اٹلی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 750 گرام ہیروئن برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف حکام نے نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد سے اٹلی جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 750 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ‘اے ایس ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف کے حوالے کردیا ۔

جس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 791 کے مسافرالیاس چوہدری کے قبضے سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :