لاہور کی یونین کونسل 263 میں چیئرمین کے امیدوار کے انتقال کے باوجود پولنگ کرائے جانے کا انکشاف، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن کالعدم ہونے کا خدشہ

بدھ 11 نومبر 2015 15:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) لاہور کی یونین کونسل 263 میں چیئرمین کے امیدوار کے انتقال کے باوجود پولنگ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 263 مانگا میں چیئرمین کے امیدوار چوہدری یونس پولنگ سے ایک دن قبل ہی انتقال کر گئے تھے لیکن اس کے باوجود انتخاب کرایا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب نے قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا ہے کہ لواحقین کی اطلاع پر تحقیقات کرائیں جو درست ثابت ہوئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یو سی 263 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یونس کامیاب ہوئے تاہم اب الیکشن کالعدم بھی قرار دیاجا سکتا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر لواحقین امیدوار کی وفات کی اطلاع بروقت دیتے تو الیکشن روک دیتا۔

متعلقہ عنوان :