نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی

بدھ 11 نومبر 2015 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور سماعت20نومبر کو نیپرا آفس کراچی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بجلی کی تقسیم کارکمپنی کے الیکٹرک کی طرف سے نیپرا کو درخواست دی گئی جسمیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قمیت میں 86پیسے فی یونٹ کمی کی جائے ،ستمبر کے مہینے میں بجلی کی پیداواری لاگت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست سماعت کے لیے منظو رکرتے ہوئے سماعت کے لیے 20نومبر کا دن مقرر کر لیا ہے ۔

کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت 20نومبر کو کراچی آفس میں ہو گی نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کے الیکڑک کے صارفین کو 1ارب 32کروڑ27لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔