حالیہ زلزلے سے سی سی پی او آفس کی عمارت بھی لڑکھڑا گئی ، دیواروں میں دراڑیں

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے عمارت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 15:21

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)) 26اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے باعث لاہور کے سی سی پی آفس عمارت بھی لڑ کھڑا گئی ، دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے بعد بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے عمارت کو خطرناک قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 26اکتوبر کو آنے والے شدید زلزلے نے جہاں پاکستان سمیت دیگر ممالک کو متاثر کیا وہاں لاہور میں واقعے سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت بھی کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں ۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عمارت کا جائزہ لینے کے بعد اسے خطرناک قرار دیدیا گیا ہے جبکہ عمارت کے گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔