گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع

بدھ 11 نومبر 2015 15:21

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ، گیس مہنگی کر کے 18ارب روپے اضافے کی رقم آئندہ سال صارفین سے وصول کرنے پر یہ ایوان تشویش کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو ۔