پاکستان میں نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی طلب میں کمی ‘موڈیز

بدھ 11 نومبر 2015 15:23

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہاہے کہ پاکستان میں نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کی طلب ماند پڑی ہوئی ہے، پرکشش منافع کے باعث بینکس سرکاری بانڈز میں سرمایا کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موڈیز کی تجزیہ کار انوشکا شاہ کے مطابق معیشت میں بہتری اور شرح سود میں کمی کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ نجی شعبے کے قرضوں کی رفتار بڑھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی خسارے میں کمی معیشت کی ریٹنگ بہترکرنے میں معاون ہو سکتی ہے جبکہ ٹیکس چوری اور بد عنوانی معیشت درجہ بندی پر منفی اثرات ڈالتے ہیں۔دوسری جانب ٹیکس آمدن محدود ہونے سے فنڈز کم ہونے کے باعث عوام کی فلاح کے منصوبے بھی متاثر ہوتے ہیں ،انوشکا شرماکے مطابق فوج عدلیہ اور حکومت میں موجود ہم آہنگی بہتر حکمت عملی کو پروان دے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :