پاکستانی فنکار بولی ووڈ میں کام کیوں نہیں کر سکتے؟سونم کپور کا سوال

بدھ 11 نومبر 2015 15:37

پاکستانی فنکار بولی ووڈ میں کام کیوں نہیں کر سکتے؟سونم کپور کا سوال

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار سونم کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کی پرموشن کے سلسلے میں سپر سٹار سلمان خان اور ٹیم کے ہمراہ دہلی میں ہیں۔پرموشن تقریب کے دوران اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے فنکاروں کو دنیا بھر میں کہیں بھی کام کرنے کی اجازت ہے تو پاکستانی فنکاروں کو بولی ووڈ انڈسٹری میں کام سے کیوں روکا جا رہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم ”خوبصورت “ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور انھیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔سونم کا کہنا تھاکہ انکے بہت سے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستا ن ہے تو کیا اب وہ محض چند لوگوں کی باتوں پر کان دھر کر ان سے دوستی ختم کردیں ؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دو ٹکڑے برٹش سرکار نے کیااس میں دونوں ملکوں کی عوام کا کیا قصور ہے؟30سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا صرف مذہب ذات یا نسل کی بنیاد پر انسانیت کو پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ کی”پریم رتن دھن پایو“ 12نومبر کو ملک بھرکے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔سورج بر جاتیا کی ”پریم رتن دھن پایو“کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں