سنی لیو ن کے متعلق چند چونکا دینے والے انکشافات

بدھ 11 نومبر 2015 15:37

سنی لیو ن کے متعلق چند چونکا دینے والے انکشافات

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری کی بولڈاداکارہ سنی لیون کے ماضی سے تو سبھی واقف ہیں کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری سے قبل فحش فلموں میں اداکاری کیا کرتی تھیں۔تاہم آج ہم آپ کے ساتھ سنی لیون کی نجی زندگی سے متعلق چند چونکا دینے والے حقائق شیئر کریں گے۔اداکارہ سنی لیون نے سب سے پہلی نوکری ایک جرمن بیکری میں کی۔

بعد ازاں محض انیس سال کی عمر میں سہیلی کے ساتھ مل کر فحش فلموں میں پیسے کیلئے اداکاری شروع کردی۔

(جاری ہے)

اداکارہ سنی لیون کے بولی ووڈ انڈسٹری میں پسندیدہ اداکار عامر خان ہیں وہ متعدد بار انکے ساتھ کام کی خواہش کا اظہاربھی کر چکی ہیں۔ سنی لیون کو بچپن میں بچوں کی نرس بننے کا جنون تھا۔اداکارہ نے بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں فنی سفر کا آغاز فلم ”کلیوگ “ سے کیا۔دریں اثنا اداکارہ کیڑے مکوڑوں کے فوبیا میں بھی مبتلا ہیں۔سنی لیون کا کہنا ہے کہ بھارت آنا انکی زندگی کا بد ترین فیصلہ تھا۔ اداکارہ کو فحش فلموں میں اداکاری کی وجہ سے ہندوستانیوں کی طرف سے بے انتہا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا