چینیوں نے 12منٹ میں دس ارب یوان کی خریداری کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 16:19

چینیوں نے 12منٹ میں دس ارب یوان کی خریداری کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

ہنگانزو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء)عالمی آن لائن شاپنگ کی چھٹی کے دوران علی بابا کمپنی سے 12منٹ میں دس ارب یوان کی خریداری نے سب کو حیران کر دیا‘دنیاکی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کی چھٹی کادن سنگلز ڈے چین میں منایا گیا، چین کی کمپنی علی بابا نے اعلان کیا کہ ایونٹ کے پہلے 12منٹ میں ہی کمپنی سے دس ارب یوآن سے بھی زیادہ کی خریداری کی گئی۔

سنگلز ڈے دنیا میں آن لائن فروخت کا سب سے بڑا دن سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کا موازنہ امریکہ کے مشہور ’سائبر منڈے‘ سے کیا جا رہا ہے جو وہاں ’تھینکس گیونگ‘ کے تہوار کے بعد منعقد ہوتا ہے اور یہ بھی آن لائن شاپنگ کا بڑا دن سمجھا جاتا ہے۔گزشتہ سال دس ارب یوان کی خریداری48 منٹ میں کی گئی تھی۔ایونٹ کی سات سالہ تاریخ میں علی بابا نے پہلی بار یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق علی بابا اورای کامرس گزشتہ سال سب سے بڑا آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ رہا، ویب سائیٹ سے صارفین نے ستاون عشاریہ ایک ارب یوآن کی خریداری کی۔