حکومت نے عوام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، سراج الحق

بدھ 11 نومبر 2015 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سینٹ میں وفاق کے کردار اور آئین کی بالادستی پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج نہ ہو اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل نہ ہو اس وقت تک ملک کے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے ہیں سینٹ میں وفاق کے معاملات اور پالیسی پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رپورٹ پر تبصرہ پرانی کہانی کو دہرانے کی مترادف ہے انہوں نے کہا کہ صرف 2 ہزار بچوں کو بچانا حکومت کی ناکامی اور افسوس کا مقام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دوہرا معیار ہے حکومت نے عوام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں جنوبی پنجاب میں خواتین کھیتوں اور بھٹوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تحفظ دینا اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ قصور ہمارے معاشرے پر ایک بدنما داغ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین قرآن پاک کو سیکھنے ، اشاعت اور طباعت کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے قرآن پاک کسی ریاستی نہیں بلکہ اللہ کی کتاب ہے اور جس قوم نے اس کو اٹھایا وہ کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ اول سے لے کر میٹرک تک نظام تعلیم ایک ہونا چاہئے ۔ مالداروں کے لئے الگ تعلیم ختم ہونا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :