پاک فوج کا اعلامیہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے؛تحریک انصاف

بدھ 11 نومبر 2015 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا اعلامیہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان بارے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے تاکہ معلوم ہ سکے کہ اس پلان کے مقاصد کہاں تک حاصل ہو سکے ہیں ۔ پوائنٹ آف آرڈر پر پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے کور کمانڈر کانفرنس کے بعد فوج کے اعلامیہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ فوج کے اعلامیہ میں نیشنل ایکشن پروگرام کے 20 نکات میں فوج نے ذمہ داری پوری کر لی ہے لیکن حکومت نے ذمہ داری پوری نہیں کی ہے حکومت نے اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا اور نہ قانون سازی کی ہے یہ حکومت کی نااہلی ہے نہ پولیس سس۔

ٹم نہ عدلاتی نظام میں ریفارمز لاء کی ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے قومی امور پر حکومت کی عدم دلچسپی بھی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے پارلیمنٹ میں وزراء حاضر نہین ہوتے یہ دکھ کی بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمنٹ کو بریف کیا جائے اور اس منصوبہ بارے آگاہ کیا جائے کہ مقاصد حاصل ہوئے ہیں یا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج نے حکمرانوں کی ناقص حکمرانی کا ذکر کرکے حکومت کے خلاف چارج شیٹ عائد کی ہے حکومت خواب غفلت سے جاگے اور عوامی مفادات کے لئے اقدامات کرے ۔

عارف علوی نے کہا کہ فوج کا اعلامیہ ایک وارننگ ہے حکومت حکومت خواب غفلت سے جاگے فوج نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے اب حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے ہم فوج کے اعلامیہ سے مکمل اتفاق کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :