پاکستان 10 سال سے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز ہرانے کا منتظر

بدھ 11 نومبر 2015 16:50

پاکستان 10 سال سے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز ہرانے کا منتظر

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے سیریز دس سال پہلے جیتی تھی ۔ پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ کبھی متاثر کن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

اس لئے پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کو ہرانے کے لئے تاریخ کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے سیریز جیتی ہیں۔ پاکستان نے 1974ء میں 0-2 ، 2000ء میں 1-2 اور 2005ء میں 1-2 سے انگلینڈ کو شکست دی تھی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک ہونے والے 63 ون ڈے انٹر نیشنل میں سے26 پاکستان اور 35 انگلینڈ نے جیتے ہیں۔ دو میچوں کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا ۔