موجودہ حکومت کے بیرونی ممالک سے حاصل کئے گئے اربوں ڈالر قرض کے معاملہ پر مکمل بحث کرائی جائے؛خورشید شاہ کا مطالبہ

بدھ 11 نومبر 2015 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے بیرونی ممالک سے حاصل کئے گئے اربوں ڈالر کے قرضہ کے معاملہ پر مکمل بحث کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے حاصل کئے گئے قرضے کا بوجھ عوام نے برداشت کرتا ہے سید خورشید شاہ نے الزام بھی عائد کیا کہ وزیر خزانہ یورو بونڈ بھاری سود پر قرضے حاصل کئے ہیں اور عالمی ادارہ موڈی کی طرف سے بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پاکستان جس تیزی سے قرضے حاصل کر رہا ہے اس کے نتیجہ میں پاکستان 68 ارب ڈالر کا مقروض ملک بن جائے گا پارلیمانی سیکرٹری اقتصادی امور جاوید اخلاص نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں قرضے حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا پاکستان نے گزشتہ 68 سالوں میں جتنا قرضہ حاصل کیا گیا اس سے زیادہ گزشتہ حکومت نے پانچ سالوں میں حاصل کیا ہے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں قرضہ کی شرہ 63.2 فیصد تھی لیکن ہمارے دور حکومت میں قرضہ کی 3.2 شرح کم کر کے اسے 60 فیصد پر لے آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :