کبھی فیفا کا صدر نہیں بننا چاہوں گا، کرسٹیانو رونالڈو

بدھ 11 نومبر 2015 16:57

کبھی فیفا کا صدر نہیں بننا چاہوں گا، کرسٹیانو رونالڈو

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) سپر سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کھلاڑی کی حیثیت سے پہچانے جانے کی خواہش رکھتے ہیں ، ان میں اتنی چالاکی نہیں کہ وہ فیفا کے صدر بن جائیں اور نہ وہ مستقبل میں ایسا کرنا چاہیں گے ۔

(جاری ہے)

لندن میں خود سے منسوب دستاویزی فلم کی سکریننگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پرتگال اور ریال میڈرڈ کے سٹرائیکر نے کہا کہ میں ابھی مزید چند برس فٹ بال کھیل سکتا ہوں اس کے بعد میری نظر کچھ اور ایسے کام ہیں جو کرنے کے لائق ہیں لیکن فٹ بال کی سیاست میں آنا نہیں چاہوں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کیریئر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، ابھی ریال میڈرڈ کے ساتھ معاہدے کے دوسال باقی ہیں، اس کے بعد کیا ہوگا دیکھا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اسپینش کلب کے ساتھ ان کے کشیدہ تعلقات کی خبریں مسلسل زیرگردش ہیں ، ان کی انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور امریکی ٹیم پی ایس جی جانے کی افواہیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ رونالڈو اور ریال میڈرڈ کے مینجر رافا بنیٹیز میں ہم آہنگی پیدا نہیں ہوسکی ہے ، اس لیے ان کا ہسپانوی ٹیم میں مستقبل مشکوک ہے ۔