محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی کے حوالے سے معذرت کر لی

بدھ 11 نومبر 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی کے حوالے سے معذرت کر لی ہے ۔ ای ڈی او ہیلتھ ، ڈی ایچ او اورڈی ڈی ایچ اوکے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہسپتالوں میں کام کرنے والے عملے کی ڈیوٹیاں الیکشن کے عمل میں لگا دی تھی جس کی وجہ سے علاج معالجہ متاثر ہوا ۔ اب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور 12اضلاع کی ڈی سی او ز سے درخواست کی گئی ہیں کہ ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ملازمین کو الیکشن ڈیوٹیاں پر نہ تعینات کیا جائے صرف ای ڈی او ہیلتھ ، ڈی ایچ او اورڈی ڈی ایچ اوکے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :