کراچی : وزیر اعظم نواز شریف کا پاک بحریہ کی سی سپارک مشقوں کی تقریب میں شرکت

پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 17:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے پاک بحریہ کی مشق سی سپارک کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اظہار اطمینا ن کیا ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے وزیر اعظم کو قدرتی آفات کی صورت میں بحریہ کی صلاحتیوں سے آگاہ کیا گیا ، وزیر اعظم نواز شریف نے بحری جہاز اور یونٹس کو مشق کرتے دیکھا ، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

نیوی یونٹس نے روایتی اور غیر رواتی جنگی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر بلوچستان سمیت وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :