امریکی کانگریس نے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی پابندی میں دسمبر دو ہزار سولہ تک توسیع کردی گئی

بدھ 11 نومبر 2015 17:29

واشنگٹن ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )امریکی کانگریس نے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کی پابندی میں دسمبر دو ہزار سولہ تک توسیع کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے منصوبے میں کانگریس رکاوٹ بن گئی۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ نے 615ارب ڈالر نظر ثانی شدہ دفاعی پالیسی بل کی منظوری دے دی ہے۔۔ بل کے حق میں 91 اور مخالفت میں 3 ووٹ ڈالے گئے۔ دفاعی بل کے تحت گوانتا ناموبے جیل 31 دسمبر 2016سے پہلے بند نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے رواں سال کے آخر تک گوانتاناموبے جیل بند کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :