ماسکو امریکا روس کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنا چاہتا ہے صدرولادیمیرپیوٹن

پروگرام کے دوسرے مرحلے میں روس ایٹمی میزائل بھی بنائے گا خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 17:30

ماسکو ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی روسی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماسکور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور اتحادی میزائل ڈیفینس سسٹم کے نام پر عسکری برتری قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم ایسی کوششوں کو ناکام بنایا جائیگا۔ امریکی میزائل کو نظرانداز کر کے ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں روس ایٹمی میزائل بھی بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :