دیپکا،رنبیر کی ”تماشا“سے ہیجان آمیز مناظر کا خاتمہ

بدھ 11 نومبر 2015 17:43

دیپکا،رنبیر کی ”تماشا“سے ہیجان آمیز مناظر کا خاتمہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)بولی ووڈسٹارز دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ”تماشا“میں فلمبند کیے گئے بوس و کنار کے مناظر کو سینسر بورڈ کی طرف سے ختم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے چند روز قبل جب جوڑی نے مذکورہ شہوت انگیز مناظر فلمبند کرائے تھے اس وقت انھیں بڑی حد تک تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امتیاز علی کی ”تماشا“ سے سینسر بورڈ کی طرف سے دیپکا ، رنبیر کو بوس و کنار کے منظر سمیت کل پانچ مناظر کو ختم کر کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سینسر بورڈ کے زرائع کے مطابق ”تماشا“ میں رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون کے درمیان بوس و کنار کا سین اب تک بولی ووڈانڈسٹری کی تاریخ کا طویل ترین منظر تھا۔ رپورٹ کے مطابق جوڑی نے 1996ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی عامر خان اور کرشمہ کپورکی فلم ”راجہ ہندستانی“ میں فلمبند کیے جانے والے بوسے کے منظر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔امتیاز علی کی تماشا رواں سال 27نومبر کو ملک بھر کے سینما?ں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی