ابراہام میری اور کاجول کی جوڑی کو پسند نہیں کرتا ، شاہ رخ خان

بدھ 11 نومبر 2015 17:43

ابراہام میری اور کاجول کی جوڑی کو پسند نہیں کرتا ، شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ نے کہا ہے کہ بیٹاابراہام کاجول اور ان کی جوڑی کو پسند نہیں کرتا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم دل والے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر روہت سیٹھی ہر روز جتنے بھی مناظر عکسبند کرتے وہ سب ہمیں دکھائے انہوں نے کہا کہ ایک سین ایسا بھی تھا جس میں میں جذباتی ہو گیا تھا اور ابراہام نے یہ سمجھا کہ وہ ایسا کاجول کی وجہ سے ہوا ہے اور وہ اس سے اتنا ڈسٹرب ہوا کہ میری اور کاجول کی جوڑی اسے سخت بری لگنے لگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر ابراہام کی حالیہ تصویروں کے بعد وہ مجھ سے زیادہ لوگوں میں مقبول ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :