وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر کا کراچی میں نادرا دفتر میں چوری کے واقعہ کا نوٹس

واقعہ میں نادرا کا کسی قسم کا ڈیٹا یا شناختی کارڈ چوری نہیں ہوئے،ترجمان نادرا

بدھ 11 نومبر 2015 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں نادرا دفتر میں چوری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئیچیئرمین نادرا کو واقع کی فوری انکوائری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی اور ڈیوٹی سے غیر حاضر سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔ بدھ کو کراچی میں عائشہ منزل نصیر آباد نادرا یگزیکٹو رجسٹریشن آفس میں چوری کے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین نادرا کو ملک بھر میں واقع نادرا دفاتر کی سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کر نے کی ہدایت کر دی ہے اور چیئرمین نادرا کو کراچی واقع کی فوری انکوائری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نادرا تر جمان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں نادرا کا کسی قسم کا ڈیٹا یا شناختی کارڈ چوری نہیں ہوئے، واقعہ میں غفلت برتنے والے سیکیورٹی گارڈ کی گرفتار ی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ دیگر اہلکاروں سے بھی سخت باز پرس کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل نصیر آباد نادرا یگزیکٹو رجسٹریشن آفس سے چوری ہوئی تھی اور چور سینکڑوں شناختی کارڈ زسمیت ہارڈ ڈسک اور فوٹو کیچرینگ کیمرے بھی لے گئے۔

متعلقہ عنوان :