موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، ہم ملینیئم ترقی کے اہداف حاصل نہیں کرسکے ، اس وقت پاکستان گلوبل وارمنگ کابہت کم حصہ دار ہے ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں‘ درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے پاکستان موثر اقدامات کرے گا‘ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ہوا ہے
سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کی اس اہم موضوع پر بحث کے دوران عدم موجودگی باعث تشویش ہے، چیئرمین سینیٹ نے موسمیاتی تبدیلی کی قائمہ کمیٹی کوخصوصی کمیٹی میں تبدیل کردیا
بدھ 11 نومبر 2015 18:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ہم ملینیئم ترقی کے اہداف حاصل نہیں کرسکے‘ جو وزیر کہتا ہے کہ ہم نے حاصل کئے ہیں اسے اس ایوان کو حقیقت بتانی چاہئے‘ اس وقت پاکستان گلوبل وارمنگ کابہت کم حصہ دار ہیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے ذمہ دار ہیں‘ درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے پاکستان موثر اقدامات کرے گا ۔
وہ بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیر رحمان کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے تحریک التواء کا جواب دے رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہمیشہ ایسی جگہوں پر گھسیٹا گیا جن سے نہ تو ہماری عوام کا تعلق تھا اور نہ ہی حکومت کا ‘ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ نشانہ بنا ہوا ہے‘ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کا اس اہم موضوع پر بحث کے دوران موجود نہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.