پاک بھارت سرحدی کشیدگی،برف پگھلنا شروع ہوگی ،دیوالی کے موقع پر سرحدی حکام کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ

بی ایس ایف کے امرتسر سیکٹر کے کمانڈربی پل بیرگسین نے زیر و لائن پرمٹھائی سے بھری ٹوکری پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل بلال احمد کے حوالے کی، دونوں جانب کے سرحدی اہلکاروں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی

بدھ 11 نومبر 2015 18:11

نئی دہلی / اٹاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے حکام کے درمیان اٹاری ،واہگہ بارڈر پر دیوالی کے تہوار کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا ،بی ایس ایف نے دیوالی کی خوشی میں پاکستان رینجرز کو مٹھائی پیش کی،اس سے قبل دونوں ممالک کے یوم آزادی کے موقع پر سرحدی حکام کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث مٹھائی کا تبادلہ نہ ہوسکا تھا۔

بدھ کو بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان دیوالی کے تہوار کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف کے امرتسر سیکٹر کے کمانڈربیپل بیرگسین نے زیر و لائن پرمٹھائی سے بھری ایک ٹوکری پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل بلال احمد کے حوالے کی ۔ دونوں جانب کے سرحدی اہلکاروں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ پاک بھارت تعلقات کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے ۔اس سے قبل دونوں ممالک کے یوم آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحدی حکام کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوسکا تھا جس کی بڑی وجہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :