ترکی، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک، 27 کو زندہ بچا لیا گیا

کشتی میں 41 افراد سوار تھے،ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد تارکین وطن کو دوبارہ روانہ کر دیا گیا

بدھ 11 نومبر 2015 18:13

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 27 کو زندہ بچا لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی بیچ سمندر میں ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

کشتی میں 41 افراد سوار تھے جن میں 14 ہلاک ہوئے اور 27 کو زندہ بچا لیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادہ تر مسافروں کو زندہ بچا لیا۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد تارکین وطن کو دوبارہ روانہ کر دیا گیا ہے مرنے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :