فرانس میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام،دہشتگرد گرفتار

بدھ 11 نومبر 2015 18:16

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) فرانس میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بنادی گئی ، گرفتار دہشت گرد ممکنہ طور پر ملکی فوج کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملکی خفیہ ادارے نے اکتوبر کے آخر میں اسے حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس 25 سالہ نوجوان کے خلاف جنگی بحری جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ ایک برس سے یہ شخص حکام کی نگرانی میں تھا کیونکہ اس نے 2014ء میں شام جانے کی کوشش کی تھی۔ اس نے دوران تفتیش قبول کر لیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے ایک فرانسیسی رکن کے کہنے پر وہ جنوبی فرانس میں عسکری تنصیبات پر حملے کرنے پر آمادہ ہوا تھا۔