پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ پنجاب میں منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے لئے مصروف عمل ہے‘چوہدری محمد شفیق
بدھ 11 نومبر 2015 18:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و بورڈ ممبر چوہدری محمد شفیق نے کی ۔اجلاس میں چیئر مین پرائیوٹائزیشن بورڈ پنجاب محمد طارق ایوب ، سیکرٹری پرائیوٹائزیشن بورڈ پنجاب چوہدری محمد عاشق ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کے چیئر مین محمد طارق ایوب نے اجلاس کو بورڈ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ پنجاب میں منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے لئے مصروف عمل ہے ۔ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے صحت مند مواقع ابھارنا ہے- تاکہ نجی شعبہ کی شراکت سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت چوہدری محدم شفاق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے اور پنجاب ترقی کے ہراول دستے کے طو رپر اپنا کردار ادا کر ے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اسی طرح دیہی علاقوں میں لائیو سٹاک اور زراعت کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.