شاہ رخ خان پر مالی جعلی سازی کا سنگین الزام عائد

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 18:39

شاہ رخ خان پر مالی جعلی سازی کا سنگین الزام عائد
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) شاہ رخ خان پر مالی جعلی سازی کا سنگین الزام عائد کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان ایک اور تنازعے کا شکار ہوگئے ہیں۔ پہلے بھارتی انتہاء پسند ہندوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اب شاہ رخ خان پر غیر ملکی کرنسی سے متعلق بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ متعلقہ ادارے نے شاہ رخ خان سے 3 گھنٹے طویل تفتیشی ملاقات کی ہے۔ تاہم ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آ سکی ہیں۔ شاہ رخ خان پر انڈین پریمئیر لیگ کی کمپنی نائٹ رائیڈر سپورٹس کے شئیرز غیر قانونی طور پر بیچنے اور غیر ملکی کرنسی کی لین دین کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان پر اس حوالے سے 2011 میں بھی الزامات عائد کیے گئے تھے اور ان سے اس سلسلے میں باقائدہ تفتیش بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :