شانگلہ، دو روز سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم ابرالود رہا

سردی کی شدت میں اضافہ، بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان

بدھ 11 نومبر 2015 19:04

الپوری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) شانگلہ میں دو روز سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد منگل کے روز موسم ابرالود رہا سردی کی شدت میں اضافہ، رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جاتا ہے ، محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،شانگلہ زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ،لوگ سردی سے ٹھٹھرنے لگے،جلانے کی لکڑی کی قلت،بچوں میں سینہ کی خرابی بخار کی بیمایاں،بچوں کو سکول جانے میں سخت مشکلات کا سامنا،سکولوں میں سردی سے بچنے کیلئے سلہولیات ناپید،تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں جاری دو روز سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم بہت ہی سرد ہو گیا ہے تاہم منگل کو موسم ابراولود رہا لوگ سردی کی شدت سے ٹھٹرنے لگے،جلانے کی لکڑی کی قلت ،عوامی حلقوں کا وزیراعظم پاکستان سے گیس فراہمی کا مطالبہ سردی کیوجہ سے زندگی بری طرح متاثر ہوگئی بچوں میں سینہ کی خرابی،بخار کھانسی کی بیماریاں پھوٹ پڑی درجنوں بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے سکولوں میں سہولیات کی فقدان سے بچوں سکول جانے میں شسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ، رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جاتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ ائندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :