پولیومہم میں غفلت ، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی سی او اوکاڑہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 11 نومبر 2015 19:10

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قیصر سلیم نے پولیو مہم کے جائزہ اجلاس میں واضح کیا ہے کہ پولیومہم میں غفلت ، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

والدین اس مہم میں بھر پور ساتھ دیں کیوں کہ بچوں کی حفاظت اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اس کو کسی بھی بنیاد پر پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کے مقصد سے ظاہر ہوتاہے کہ ہم ااپنے بچوں کو ہر گز ہرگز اپاہچ نہیں دیکھنا چاہتے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 5سال سے کم عمر کے 53لاکھ6سو28بچوں کو قطرے پلانےء کیلئے ایک ہزار ایک سو 66ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔