80 فیصد زلزلہ متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہو گیا‘ وزیر اعظم مانسہرہ میں متاثرین کی مددمیں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، سی ڈی اے ‘ این اے آر سی کی زمین ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے‘وزیر اعظم کو خط لکھا ہے، یہ کیس اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کاسینیٹ اجلاس میں سینیٹر صلاح الدین اور مشاہد حسین کے توجہ دلاؤ نوٹسز کا جواب
بدھ 11 نومبر 2015 19:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے ‘ وزیر اعظم نواز شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ‘ مجموعی طور پر 80 فیصد زلزلہ متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے ‘ این اے آر سی کی زمین ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے او رانہوں نے وزیر اعظم کو بھی لکھا ہے۔
مگر اب یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے۔ وہ بدھ کو سینیٹر صلاح الدین ترمزی اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے توجہ دلاؤ نوٹسز پر جواب دے رہے تھے۔ قبل ازیں سینیٹر صلاح الدین ترمزی ایوان کی توجہ مانسہرہ میں زلزلہ متاثرین کے سروے کے حوالے سے دلاتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی اور برفباری کی وجہ سے سروے مکمل نہیں ۔(جاری ہے)
سینیٹر مشاہد حسین سید نے این اے آر سی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا ادارہ بچایا ہے جس پر قبضہ مافیا حکومت کے بعض کارندوں کے ساتھ مل کر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔
سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ این اے آر سی کی زراعت اور تحقیق کے شعبے میں خدمات کو دیکھتے ہوئے حکومت کو واضح بیان دینا ہو گا۔ آئندہ اس زمین کو قبضہ مافیا سے دور کیا جائے۔ چیئرمین سینٹنے این اے آر سی کی کارکردگی کو سراہامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.