کول پاور انرجی پاکستان کے توانائی بحران کا بہترین حل ہے ‘وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان
حکومت پنجاب توانائی بحران کے حل کے لئے ماحول دوست کول پاور کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے
بدھ 11 نومبر 2015 19:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ سالٹ رینج میں موجود کوئلے سے 300 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا،سالٹ رینج میں 600 ملین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں مگرتوانائی پیدا کرنے کے لئے کلین کول ٹیکنالوجی استعمال کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ماحول پر منفی اثرات نہ پڑیں ،حکومت پنجاب توانائی بحران کے حل کے لئے ماحول دوست کول پاور کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے ۔
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں انرجی ماہرین اور محکمہ معدنیات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی کان کنی مشکل مرحلہ ہے تاہم کوئلہ نکالنے کے لئے جدید طریقے بھی اپنا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کی بچت کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس بجلی چوری کرتا ہے اور بیٹریاں ری چارج کرنے کے لئے زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے صارفین سردیوں میں یو پی ایس استعمال نہ کریں- ایک اندازہ کے مطابق یو پی ایس 2 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ پاکستان کی صرف 67فیصد آبادی کو بجلی میسر ہے جبکہ بین الاقوامی ادارہ توانائی کے مطابق پاکستان کو 2025 تک 49 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنی پڑے گی- انہوں نے کہا کہ 2025 تک تما م ڈیم بن بھی جائیں تو 15 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر سکیں گے۔ پاکستان فرنس آئل کی خریداری پر 20 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے، پاکستانی کوئلہ ملک کے توانائی کے بحران کا واحد حل ہے۔ جنوبی افریقہ 93 فیصد، چین 81 فیصد، بھارت 71 فیصد اور آسٹریلیا 69 فیصد بجلی کوئلے سے پیدا کر رہا ہے جبکہ پاکستان کوئلے کے لامحدود ذخائر ہونے کے باوجود صرف اعشاریہ چھ فیصد بجلی کوئلے سے پیدا کر رہا ہے جبکہ صرف تھر میں 30 ٹریلین ڈالر مالیت کے 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن سے 500 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی سالانہ حاصل کی جا سکتی ہے۔ تھر میں موجودہ مقامی کوئلہ توانائی پیدا کرنے کے لئے بہترین کوئلہ ہے جس کی اپ گریڈیشن کی ضرورت نہیں جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2025 تک 49 ہزار میگا واٹ بجلی کے پیدا کرنے کے لئے کان کنی انتہائی اہم ہے اور توانائی پیدا کرنے کے لئے ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 100 سال تک کوئلہ توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.