پنجاب حکومت نے 8 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن جاری

حافظ محمد الیاس کمشنر سوشل سکیورٹی ، محمد اقبال ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ، اعجاز احمد ڈی جی آر کیالوجی تعینات

بدھ 11 نومبر 2015 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے 8 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ حافظ محمد الیاس کو گریڈ 20میں ترقی دیکر کمشنر سوشل سکیورٹی ، محمد اقبال کو گریڈ 20میں ترقی دیکر ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات ، اعجاز احمد کو گریڈ 20میں ترقی دیکر ڈی جی آر کیالوجی تعینات ، محمد عبداﷲ شاہ کو گریڈ 20میں ترقی دیکر ممبر انکوائری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات اور ملک افتخار احمد کو گریڈ 20میں ترقی دیکر ممبر پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر ، سیکرٹری محتسب ممتاز حسین زاہد اور ڈی جی آباد کامران عبداﷲ صدیقی کو بھی گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :