سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے ارکان کا وزراء کی عدم شرکت پر واک آؤٹ
اجلاس ایجنڈا مکمل کرنے سے پہلے ہی برخاست کر دیا گیا،چیئرمین باہر نکلے تو وزیر آگئے
بدھ 11 نومبر 2015 19:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس میں ارکان نے وزراء کی عدم شرکت پر واک آؤٹ کر دیا اور اجلاس ایجنڈا مکمل کرنے سے پہلے ہی برخاست کر دیا گیاتاہم چیئرمین اجلاس ختم کرکے باہر نکلے تو اسی وقت وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی آگئے ۔کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر میر اسرار اﷲ خان زہری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سینیٹرز نثار محمد ، تاج آفریدی ، باز محمد خان ، محمد یوسف بادینی ، سردار فتح محمد محمد حسنی ، سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے علاوہ سیکرٹری وزارت ارشد مرزا اور اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ ذیلی کمیٹی پیٹرولیم کے کنوینئر سینیٹر نثار محمد کی طرف سے یو ایف جی کی شرح اور گیس چوری کے حوالے سے رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ گیس کمپنیاں موثر اقدامات کے ذریعے گیس چوری کو روکنے کیلئے ایسی حکمت عملی مرتب کریں جس سے یو ایف جی کی شرح کو نیچے لا یا جا سکے اور عوام پر دباؤ کی بجائے خسارہ گیس کمپنیاں برداشت کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.