صوبوں کے ساتھ بہتر تعلقات بناکر رکھنا چاہتے ہیں،سینیٹر پرویز رشید
وفاق اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتا ہے اور پورا بھی کر رہا ہے‘ سندھ اور کراچی کے حالات کی بہتری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
بدھ 11 نومبر 2015 20:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ بہتر تعلقات بناکر رکھنا چاہتے ہیں‘ وفاق اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتا ہے اور پورا بھی کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں زلزلہ کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے بھرپور تعاون کیا ہے اور اسی طرح سندھ کو بھی مطمئن کیا جائے گا کیونکہ ہم تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے کیلئے وفاق اب تک سندھ کو 22 ارب روپے ادا کر چکا ہے‘ ہم سندھ اور کراچی کے حالات کی بہتری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے پاس اپنے وسائل بھی بہت زیادہ ہیں‘ پنجاب کی طرح سندھ حکومت بھی اپنے وسائل کو استعمال کرے‘ پنجاب میں تمام منصوبے صوبائی حکومت کے ہیں اور کسی بھی منصوبے کیلئے وفاق نے پنجاب کو کوئی پیسا نہیں دیا ہے جبکہ سندھ حکومت کو پانی کے منصوبے کیلئے 22ارب دیئے جا چکے ہیں اور گرین لائن منصوبہ بھی وفاق کا سندھ حکومت کیلئے خالصتاً تحفہ ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ کراچی آپریشن میں حکومت پاکستان نے اپنے ادارے رینجرز کو وہاں تعینات کر رکھا ہے اور کراچی آپریشن میں رینجرز کے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت ہی برداشت کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.