سپیکرقومی اسمبلی آیازصادق کی سپیکر شپ تیسرے مرتبہ خطرے میں ہے،عمران خان
خیبر پختونخوا میں دو ہزار سترہ تک ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائیں گے۔۔ صوبے میں چھانگامانگاجیسے دس جنگلات بنارہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
بدھ 11 نومبر 2015 20:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی آیازصادق کی سپیکر شپ تیسرے مرتبہ خطرے میں ہے، میاں صاحب نئے خیبرپختونخوا میں اپنا حصہ ڈالے، ہم انسانوں پر پیسہ خرچ کررہے ہیں ، پنجاب کی طرح میٹروبس پر اربوں روپے خرچ نہیں کررہے ہیں، پنجاب میں ہسپتالوں اورتعلیم کابراحال ہے، پینے کے صاف پانی تک دستیاب نہیں ،ہم نے خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی کوغیرجانبداربنایا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دو ہزار سترہ تک ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائیں گے۔۔ صوبے میں چھانگامانگاجیسے دس جنگلات بنارہے ہیں۔عمران خان کو پشاور کے دورے کے موقع پر چندن گڑھی میں مصنوعی جنگل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مصنوعی جنگل پینتالیس ہزار کنال پر مشتمل ہے۔(جاری ہے)
جس میں اب تک پانچ ہزار پانچ سو کنال پر تیس لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔
جبکہ مزید پچیس لاکھ پودیے لگائے جائیں گے۔ مصنوعی جنگل سے پچیس ہزار آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ ملکی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہے۔ انکا کہنا تھا محکمہ جنگلات نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہنگو کی زمین زیتون کی کاشت کیلئے مفید ہے۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ سپیکرقومی اسمبلی آیازصادق کی سپیکر شپ تیسرے مرتبہ خطرے میں ہے، میاں صاحب نئے خیبرپختونخوا میں اپنا حصہ ڈالے، ہم انسانوں پر پیسہ خرچ کررہے ہیں ، پنجاب کی طرح میٹروبس پر اربوں روپے خرچ نہیں کررہے ہیں، پنجاب میں ہسپتالوں اورتعلیم کابراحال ہے، پینے کے صاف پانی تک دستیاب نہیں ،ہم نے خیبرپختونخوا میں بیوروکریسی کوغیرجانبداربنایا ہے۔ عمران خان نے خیبرپختونخو اکے جنوبی اضلاع کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت کا بھی دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث دیگر اضلاع کا دورہ منسوخ کردیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.