برطانوی حکومت نے گائے کو خطرناک ترین جانور قرار دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 11 نومبر 2015 20:11

برطانوی حکومت نے گائے کو خطرناک ترین جانور قرار دے دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر۔2015ء) برطانوی حکومت کی ایک رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ پچھلے 15 سالوں میں برطانیہ میں ہونے والی 74 اموات ، گائےکی وجہ سے ہوئیں۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایگزیکٹو کی ایگری کلچر انڈسٹری ایڈوائزری کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پچھلے 15 سالوں کے دوران گایوں کی وجہ سے 74 اموات ہوئیں جبکہ پچھلے 8 سالوں کے دوران کتوں کے حملے سے 17 افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گایوں کی وجہ سے مرنے والوں میں 56 افراد گائے پالنے والے، کسان اور گایوں کے کام سے منسک لوگ تھے جبکہ 18 افراد عوام میں سے تھے۔عوام میں سے جو افراد مارے گئے سب فٹ پاتھ پر اکیلے گھوم رہے تھے اور ان کے پاس کوئی کتا بھی نہیں تھا۔عوام میں سے مرنے والے 18 افراد میں سے صرف ایک کی عمر 50 سال سے کم تھی جبکہ 13 افرا د کی عمر 60 سال سے زائد تھی۔ ایچ ایس ای نے مستقبل میں حادثوں سے بچنے کے لے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گایوں اور اُن کے بچھڑوں کو فٹ پاتھ کے پاس نہیں چھوڑا کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu