سینیٹ میں وزیر پانی و بجلی کے خلاف سینیٹر نجمہ حمید کی تحریک استحقاق قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کے سپرد

بدھ 11 نومبر 2015 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 نومبر۔2015ء) سینیٹ اجلاس میں وزیر پانی و بجلی کے خلاف سینیٹر نجمہ حمید کی تحریک استحقاق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط و استحقاق کے سپرد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر نجمہ حمید نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر برائے پانی وبجلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے غلط جوابات دیئے گئے تھے، جس سے رکن ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ نے تحریک کو قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کو ارسال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :